پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے(کل) کھیلا جائے گا

ڈبلن ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے (کل) جمعرات کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ون ڈے 20 اگست کو کھیلے گی، دونوں میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 …

ڈبلن ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے (کل) جمعرات کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ون ڈے 20 اگست کو کھیلے گی، دونوں میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساﺅتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply