جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 22.77 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 22.77 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 12.6 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مئی 2019ء کے دوران 16.4 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 22.77 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 12.6 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مئی 2019ء کے دوران 16.4 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 3.8 ملین ڈالر یعنی 22.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں