جون میں خام روئی کی برآمدات میں 118.5 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) اس سال جون میں خام روئی کی ملکی برآمدات میں 118.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون کے دوران خام روئی کی برآمدات 15 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2018ء کے دوران 6لاکھ 93 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) اس سال جون میں خام روئی کی ملکی برآمدات میں 118.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون کے دوران خام روئی کی برآمدات 15 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2018ء کے دوران 6لاکھ 93 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 8لاکھ 7ہزار ڈالر یعنی 118 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں