رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران حسابات جاریہ کے خسارہ میں 73 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران حسابات جاریہ کے خسارہ میں 73 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران حسابات جاریہ (کرنٹ اکائونٹ) کا خسارہ 579 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2018 کے دوران 2.13 ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلہ …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران حسابات جاریہ کے خسارہ میں 73 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران حسابات جاریہ (کرنٹ اکائونٹ) کا خسارہ 579 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2018 کے دوران 2.13 ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران ملک کے حسابات جاریہ کے خسارہ میں 1.551 ارب ڈالر یعنی 73 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی کے اسباب میں تجارتی خسارہ میں ہونے والی کمی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشینری کی درآمدات میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ اندرون ملک تیار ہونے والی اور پرتعیش مصنوعات کی درآمدات میں کمی کے لئے کئے گئے حکومتی اقدا مات بھی حسابات جاریہ کے خسارہ میں کمی کا سبب ہیں۔ ایس بی پی کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران تجارت اور خدمات وغیرہ کا مجموعی خسارہ 4.402 ارب ڈالر تھا جو جولائی 2019ء کے دوران 2.934 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 4.08 ارب ڈالر جبکہ خسارہ میں جولائی 2018ء کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں