مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ورلڈ بنک کے پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو کی وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں کاروبار کے ماحول میں بہتری لانے کے حوالے سے ریگولیٹری اور انسٹی ٹیوشنل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت کے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ورلڈ بنک کے پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو کی وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں کاروبار کے ماحول میں بہتری لانے کے حوالے سے ریگولیٹری اور انسٹی ٹیوشنل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کے لئے ورلڈ بنک کے کردار کو سراہا اور کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بنک کی ٹیکنیکل اور فنانشل معاونت قابل تعریف ہے۔

مزید خبریں