ریسکیو 1122 کا پہلا سٹیشن جمرود میں قائم،آئندہ ہفتے سے سروس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے عوام کو کسی بھی شعبہ میں ہنگامی طور پر مدد فراہم کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کا پہلا سٹیشن جمرود میں قائم کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق قبائلی اضلاع میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع خیبر کیلئے فائر بریگیڈ، ایمبولینس گاڑیاں، فرنیچر اور مواصلاتی …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے عوام کو کسی بھی شعبہ میں ہنگامی طور پر مدد فراہم کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کا پہلا سٹیشن جمرود میں قائم کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق قبائلی اضلاع میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع خیبر کیلئے فائر بریگیڈ، ایمبولینس گاڑیاں، فرنیچر اور مواصلاتی نظام کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے جبکہ آ ئندہ ہفتہ سے باقاعدہ طور پر عوام کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سروس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں