ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشمیر پر اس کے غیر قانونی اقدام کے بارے میں کسی بیک چینل ڈپلومیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ پر موزوں جواب کیلئے دیگر تمام قانونی، سفارتی اور سیاسی آپشنز زیر غور لائے جا رہے ہیں، اس حوالہ سے فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشمیر پر اس کے غیر قانونی اقدام کے بارے میں کسی بیک چینل ڈپلومیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ پر موزوں جواب کیلئے دیگر تمام قانونی، سفارتی اور سیاسی آپشنز زیر غور لائے جا رہے ہیں، اس حوالہ سے فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کے بارے میں دفتر خارجہ اور وزارت قانون کے درمیان اختلاف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تاثر درست نہیں، یہ معاملہ تمام شراکت داروں میں فی الحال زیر غور ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کو کم سطح پر لانے کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ سمجھوتہ اور تھر ریل سروس کی معطلی کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات میں مزید کمی کیلئے کئی دیگر اقدامات بھی زیر عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سوشل میڈیا پر کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کئے جانے والے مواد کے حامل اکاﺅنٹس بند کرنے کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور ناروے جیسے ممالک کی جانب سے ثالثی کی پیشکشوں پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالہ سے امکانات بھارت کی ثالثی پر آمادگی سے وابستہ ہیں، ثالثی اس وقت تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتی جب تک تنازعہ کا فریق بھارت اس پر آمادہ نہیں ہوتا۔

مزید خبریں