وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاک افغان ٹریک ٹو پراجیکٹ سے وابستہ اعلیٰ سطحی افغان وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی، ثقافتی، مذہبی دیرینہ تعلقات ہیں، بدقسمتی سے ہمارے دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد کے فقدان کے سبب سرد مہری کا شکار رہے، 27 جون کو افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے ان تعلقات کو ایک نئی جہت ملی، ہم نے دوطرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی، ثقافتی، مذہبی دیرینہ تعلقات ہیں، بدقسمتی سے ہمارے دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد کے فقدان کے سبب سرد مہری کا شکار رہے، 27 جون کو افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے ان تعلقات کو ایک نئی جہت ملی، ہم نے دوطرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان ٹریک ٹو پراجیکٹ سے وابستہ اعلیٰ سطحی افغان وفد کی ڈاکٹر شعیب سڈل کی قیادت میں وزارت خارجہ کے دورہ پر آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی، ثقافتی، مذہبی دیرینہ تعلقات ہیں، بدقسمتی سے ہمارے دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد کے فقدان کے سبب سرد مہری کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 جون کو افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے ان تعلقات کو ایک نئی جہت ملی، ہم نے دوطرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔

مزید خبریں