اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں پر جاری بدترین مظالم کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گابین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اس ظلم و بربریت کو بے نقاب کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں پر جاری بدترین مظالم کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گابین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اس ظلم و بربریت کو بے نقاب کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت مختلف امورپر تبادلہء خیال کیا گیا ۔ شیریں مزاری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف وزارتِ انسانی حقوق کی طرف سے کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اس ظلم و بربریت کو بے نقاب کر رہی ہیں ۔عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں پر جاری بدترین مظالم کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ دونوں وزراء کے مابین اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیگر فورمز پر بھی اجاگر کرنے کیلئے مشاورت بھی کی گئی۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے صدر سیکورٹی کونسل کو بروقت خط لکھ کر تشویشناک حالات سے آگاہ کرنے اور پچاس سال کے بعد مسئلہ کشمیر کو سیکورٹی کونسل میں اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔








