اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) فیصل مسجد میں جمعہ کو کشمیر کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ دعا صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کرائی۔ کشمیریوں کے مصائب کے خاتمہ اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے دعا کی گئی جس میں جڑواں شہروں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ مسئلہ کشمیر …
کشمیریوں کے مصائب کے خاتمہ کیلئے فیصل مسجد میں خصوصی دعا کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) فیصل مسجد میں جمعہ کو کشمیر کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ دعا صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کرائی۔ کشمیریوں کے مصائب کے خاتمہ اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے دعا کی گئی جس میں جڑواں شہروں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کی توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد اور خدا پر یقین کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ صدر اسلامی یونیورسٹی نے جامعات پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کانفرنسوں اور سیمنارز کا انعقاد کریں۔ دعا میں اسلامی یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت اساتذہ اور طلباء بھی شریک ہوئے۔








