اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کیلئے چارج شیٹ ہے، عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کیلئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہاء کر …
مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کیلئے چارج شیٹ ہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کیلئے چارج شیٹ ہے، عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کیلئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہاء کر دی۔ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کیلئے چارج شیٹ ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے نئی دہلی پر تجارتی پابندیوں سے متعلق کہا کہ بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کیلئے یہ رپورٹس ہی کافی ہیں۔ فواد چوہدری نے کشمیر سے متعلق امریکی صدر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ثالثی کر رہے ہیں، مودی کو دنیا کی زبان سمجھ نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگاتا رہا ہے لیکن بھارت آج خود دہشت گردی کر رہا ہے، آج کل بھارت کی اپنی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے۔ انہوں نے خطہ میں پاکستان کی امن کوششوں کے حوالہ سے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کیلئے ہیں۔ پاکستان جارحیت کیلئے نہیں کھڑا، ہم امن کی بات کرتے ہیں، خطہ کی صورتحال کے پیش نظر جنرل باجوہ کی مدت ملازت میں توسیع خوش آئندہ ہے۔








