اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جرمنی کی چانسلر ڈاکٹر انجیلا مرکل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ …
وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر ڈاکٹر انجیلا مرکل سے ٹیلیفون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جرمنی کی چانسلر ڈاکٹر انجیلا مرکل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور خود اس کی اپنی یقین دہانیوں سے براہ راست متصادم ہیں۔ انہوں نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بشمول مکمل لاک ڈاﺅن، ہر طرح کے مواصلاتی رابطے منقطع کرنے اور خوراک و ادویات کی شدید قلت کی صورتحال کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جسے ہر صورت روکا جانا چاہئے۔ انہوں نے جرمن چانسلر کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچائے جانے یا لائن آف کنٹرول پر کسی ممکنہ کارروائی کے متعلق اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔








