صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کینیڈین۔امریکن میڈیا کے ادارے وائس نیوز کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خطے کی حیثیت تبدیل کر کے اور لوگوں کی خواہش کو دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے اور یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر رکھ دے گی، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ ایسے قوانین سے صورتحال بہترہو گی تووہ احمقوں کی جنت میں رہ …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خطے کی حیثیت تبدیل کر کے اور لوگوں کی خواہش کو دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے اور یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر رکھ دے گی، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ ایسے قوانین سے صورتحال بہترہو گی تووہ احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے، عالمی برادری کو بھارت کو پورا کشمیر ہضم کرنے کے ارادے سے روکنے کیلئے اس پر دباﺅ برقرار رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کینیڈین۔امریکن میڈیا کے ادارے وائس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک طویل عرصہ بعد کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے اور اس سلسلے کو آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کے بعد سے پاکستان اوربھارت کے درمیان دوطرفہ مسائل پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اپنی متعدد تقاریر میں کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کا فیصلہ وہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہئے لیکن بھارتی حکومت کشمیر کی ساری آبادی کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شملہ معاہدے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کے علاوہ کثیر الجہتی اداروں کی شمولیت کے ذریعے تصفیہ طلب مسائل بھی بیان کر دیئے گئے تھے۔

مزید خبریں