وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ایک اور مراسلہ بھیج دیا

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے بعد عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ایک اور مراسلہ بھیج دیا۔ تازہ مراسلے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور ہیومنیٹیرین کی تیزی …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے بعد عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ایک اور مراسلہ بھیج دیا۔ تازہ مراسلے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور ہیومنیٹیرین کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خط میں 5 اگست کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات اور نتائج سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں