معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اسلام آباد چیمبر میں درخت لگانے کی ملک گیر مہم کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ”پلانٹ فار پاکستان“ وژن سیاسی مقاصد کا نہیں بلکہ ملک اور قوم کی بقاءکا وژن ہے، ماحولیاتی آلودگی اور گھٹن کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہیں، درست وقت پر درست فیصلے قیادت کی بصیرت کے عکاس ہوتے ہیں اسی …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ”پلانٹ فار پاکستان“ وژن سیاسی مقاصد کا نہیں بلکہ ملک اور قوم کی بقاءکا وژن ہے، ماحولیاتی آلودگی اور گھٹن کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہیں، درست وقت پر درست فیصلے قیادت کی بصیرت کے عکاس ہوتے ہیں اسی لئے سرسبز اور صاف ستھرا پاکستان کو پی ٹی آئی نے اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے، ”آﺅ پاکستان کو سرسبز بنائیں“ کے پروگرام میں مشعال ملک کی موجودگی اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام پبلک ٹی وی اور انٹر سٹیٹ کے تعاون سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں 100 ملین درخت لگانے کی ملک گیر مہم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی، معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین دارو خان اچکزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں