راولپنڈی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو کابینہ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فضائی حدود کی پابندی لگادی تو عالمی دنیا کے سامنے یہ جارحیت ہوگی،کابینہ میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پاک بھارت حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے آئے اسی لئے مودی کو …
حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا،غلام سرور خان میڈیا کشمیر کے معاملے پر مثبت کردار اد کرے، وفاقی وزیر غلام سرور خان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو کابینہ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فضائی حدود کی پابندی لگادی تو عالمی دنیا کے سامنے یہ جارحیت ہوگی،کابینہ میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پاک بھارت حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے آئے اسی لئے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ہفتہ کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا کشمیر کے معاملے پر مثبت کردار اد کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے عالمی برادری سے خطاب بارے پارلیمنٹ کامشترکہ سیشن متوقع ہے ،وزیر اعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر امریکہ جائیں گے،26کو مودی کے خطاب کے دوران وہاں احتجاج ہوگا۔27کو وزیر اعظم عمران خان مودی کی تقریر کا جواب دیں گے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ مسلمانوں میں اتفاق ہوتا تو دنیا میں مسلمانوں کا خون نہ بہتا۔ اس وقت بال ہندوستان کے کوٹ میں ہے اور سب مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت یہ کہہ کر جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر سے مداخلت کر رہے ہیں۔ قومی ایشو پر میڈیا کو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔کوئی چیز بھی پہلے سے طے شدہ نہیں ہے۔ یہ قومی ایشو ہے اس پر اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہے۔ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر اعظم اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر سلامتی کونسل میں جائینگے۔ انکا یہ خطاب بھی آپ دیکھیں گے اس سے پہلے ایسا خطاب نہیں دیکھا گیا ہو گا۔








