لاہور۔25 اگست(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے -مودی سرکار نے گزشتہ کئی روز سے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور کریک ن کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے اور نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا …
بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے، ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔25 اگست(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے -مودی سرکار نے گزشتہ کئی روز سے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور کریک ن کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے اور نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے – اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز کی گولیاںبھی کشمیری عوام کی آ زادی کی تحریک کو نہیں دبا سکیں-بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے –








