خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں پیر سے تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 86لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا کے 27اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 46لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو حکام …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں پیر سے تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 86لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا کے 27اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 46لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو حکام کے مطابق 46مخصوص اضلاع میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کی تعداد 27ہے جہاں اب تک تین قبائلی اضلاع باجوڑ ، خیبر اور شمالی وزیرستان سمیت پورے صوبے کے دیگر اضلاع بنوں ،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ، تورغر، ہنگو، چارسدہ اور شانگلہ میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق انسداد پولیو تین روزہ خصوصی مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے 4اضلاع لاہور ، سرگودھا ، میانوالی اور جہلم صوبے سندھ کے 5اضلاع جیکب آباد ، کشمور، دادو ، جامشورو اور حیدر آباد جبکہ بلوچستان کے 7 اضلاع کوئٹہ ،پشین ،نصیر آباد ، جعفر آباد ، جھل مگسی ،صحبت پور اورقلعہ عبداللہ جبکہ گلگت بلتستان میں ضلع دیا میر میں پولیو کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 4کیسز سامنے آئے ، دو کیسز قلعہ عبداللہ ، ایک کوئٹہ اور ایک جعفر آباد میں رپورٹ ہوا۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے دوران 4ہزار 460 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 3ہزار 432موبائل ٹیمیں ،265 فکسڈ سائٹ اور 383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہوں گی۔سماجی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے خلاف سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خصوصاً والدین کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے پرکان نہ دھرے کیونکہ حال ہی میں ہونے والے کسیز کی ایک بڑی وجہ عدم تعاون ہی ہے۔ بچوں کو مستقبل صحت مند اور محفوظ بنانے کے لئے ان قطروں کا پلانا ضروری ہے۔صرف ویکسین کے ذریعے ہی بچوں کو پولیو سے بچایا جاسکتا ہے۔