وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اٹلی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار آفریدی نے اٹلی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراءکا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق شہریار آفریدی نے یقین دلایا کہ جلد وزارت داخلہ و وزارت خارجہ کے تعاون سے …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار آفریدی نے اٹلی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی، ملاقات میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراءکا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق شہریار آفریدی نے یقین دلایا کہ جلد وزارت داخلہ و وزارت خارجہ کے تعاون سے بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراء کو آسان بنایا جائے گا۔ اس موقع پر شہریار آفریدی کو اٹلی میں پاکستان ایمبسی کا دورہ کرایا گیا اور تمام تر سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی تمام سفارتخانوں میں اٹلی ایمبسی ایک مثالی ایمبسی ہے جہاں کسی پاکستانی کو شکایت کا موقع نہیں ملتا۔ آخر میں پاکستانی سفیر کی طرف سے شہریار آفریدی کو عشایئہ بھی دیا گیا۔