سی پیک کے تحت برآمدات کو بڑھانے کےلئے صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، حکام سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) سی پیک کے تحت پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، موجودہ حکومت نے پہلے ہی دن سے برآمدات کے شعبہ جدت لانے کے لئے اصلاحات کررہی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سماجی و اقتصادی شعبے کو خاص طور پر …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) سی پیک کے تحت پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، موجودہ حکومت نے پہلے ہی دن سے برآمدات کے شعبہ جدت لانے کے لئے اصلاحات کررہی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سماجی و اقتصادی شعبے کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا جا رہا ہے جس کے سبب عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چینی حکومت پاکستان کے صنعتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خصوصی مدد فراہم کرکے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کا عزم رکھتی ہے۔ حکومت پاکستان عام آدمی کی معیارِ زندگی میں بہتری اور ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید خبریں