نیویارک ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکہ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ یورپ و ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ دوبڑی معیشتوں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1520.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1529.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے …
امریکہ میں سونے کے نرخوں میں کمی، یورپ و ایشیا میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکہ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ یورپ و ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ دوبڑی معیشتوں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1520.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1529.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1529.17 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1538.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1530.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1540.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔








