سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں 4.40 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں 4.40 روپے فیلٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی اور روپے کے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں 4.40 روپے فیلٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی اور روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی کی نئی قیمتوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اٹک سے بہاولپور تک بشمول اسلام آباد سی این جی 89.90 فیلٹر فروخت ہو رہی تھی جو یکم ستمبر سے 85.50 روپے فی لٹرکے حساب سے فروخت ہوگی۔

مزید خبریں