نیویارک ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے کریک ڈاﺅن سے متنازعہ علاقہ میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے خطہ کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے معروف امریکی جریدہ نیوزک ویک کواپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںمکمل لاک ڈاﺅن کے بعد حالات بدترین ہورہے …
امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا امریکی جریدہ نیوزک ویک کوانٹر ویو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے کریک ڈاﺅن سے متنازعہ علاقہ میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے خطہ کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے معروف امریکی جریدہ نیوزک ویک کواپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںمکمل لاک ڈاﺅن کے بعد حالات بدترین ہورہے ہیں ۔ آرٹیکل 370اور 35 کو منسوخ کئے جانے اورمتنازعہ علاقہ کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد ایک ماہ کی مدت بیت چکی ہے۔ پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگانے اور انٹرنیٹ اور ٹیلی فون رابطے معطل کئے جانے تشدد کے واقعات اور دیگر صورتحال کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم خطہ کو اس حد تک غیر مستحکم کرسکتے ہیں کہ اگر عالمی طاقتوں نے اسے نہ روکا تو دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے باعث سرحد پار تعلقات خراب ہورہے ہیں ۔








