اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 54 ویں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات جوش وخروش سے منائیں۔ یہ دن ہماری مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں، شہداء، غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا گیا جنہوں نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں عددی اعتبار سے بڑے اور جارح دشمن کے سامنے بے مثال …
پاک بحریہ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 54 ویں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات جوش وخروش سے منائیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 54 ویں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات جوش وخروش سے منائیں۔ یہ دن ہماری مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں، شہداء، غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا گیا جنہوں نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں عددی اعتبار سے بڑے اور جارح دشمن کے سامنے بے مثال بہادری اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قربانیاں دینے والے شہداءاور غازیوںکو خراج تحسین پیش کیا جبکہ قوم اپنے سپاہیوں ، سیلرز اور ائیر مین کے پیچھے کھڑی ہوگئی۔ اس روز ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنے بلند حوصلے اور عزم سے تینوں محازوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔ کشمیری برادران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت نے پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر محاز پر کشمیریوں کی مکمل حمایت اورجدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ دن ہم سے تقاضاکرتا ہے کہ ہم اپنے بہتر مستقبل کے لئے خود غرضی سے مبرا ہوکر کام کرنے کےلئے تجدید عہدکریں۔اللہ سبحان و تعالی کی ذات میں ہمارے مکمل اعتماد اورہمارے آباو اجداد کی شانداروایات سے ملنے والی قوت سے ہمیں پاکستان کو خوشحال اور اسلامی ریاست بنانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کے لئے پُر عزم ہوناہے۔








