شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ لوگ بہت خاص ہوتے ہیں جنہیں وطن کے دفاع کے لیے چن لیا جاتا ہے، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ لوگ بہت خاص ہوتے ہیں جنہیں وطن کے دفاع کے لیے چن لیا جاتا ہے ۔ 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جب …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ لوگ بہت خاص ہوتے ہیں جنہیں وطن کے دفاع کے لیے چن لیا جاتا ہے ۔ 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جب بھی بلاوا آیا اس غیور قوم کے بہادر بیٹوں نے کبھی مڑ کر نہیں دیکھا، آج شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد وطن میں سُکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کا دشمن پاکستان پر میلی آنکھ رکھے ہوئے ہے لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔