اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی …
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ 5 اگست سے مسلسل بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ ،غیر آئینی اقدامات، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب ، نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ایک نئے انسانی المیے کی نشاندھی کر رہی ہیں۔یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بار دگر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔








