امریکا ریو اولمپکس میں 30 طلائی اور مجموعی 93 تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان

ریو ڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 30 گولڈ، 32 سلور اور 31 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 30 سونے، 32 چاندی اور 31 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 93 …

ریو ڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 30 گولڈ، 32 سلور اور 31 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 30 سونے، 32 چاندی اور 31 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 93 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ برطانیہ 19 گولڈ، 19 سلور اور 12 برانز اور مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے اور چین 19 گولڈ، 15 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply