ریو ڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اے پی پی) جرمنی اور میزبان برازیل کی ٹیمیں اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ریو اولمپکس گیمز میں مینز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہونڈاراس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 6-0 سے ہرا کر ایونٹ …
جرمنی اور میزبان برازیل ریو اولمپکس مینز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
ریو ڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اے پی پی) جرمنی اور میزبان برازیل کی ٹیمیں اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ریو اولمپکس گیمز میں مینز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہونڈاراس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے نائیجیریا کو 2-0 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 21 اگست کو کھیلا جائیگا۔









