قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشن بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ قومی ٹیم کے کوچ سلطان محمود مرزا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 16 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشن بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ قومی ٹیم کے کوچ سلطان محمود مرزا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 16 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں طاہر علی، عزر عاطف، شاہد پرویز، حضرت حسین، عاصم سعید، خاور یسیٰن، عبید اللہ، رانا وقار، آصف علی، محمد معاذ، مزمل حسین، اظہر علی، نواز خان، محمد رضوان، محمد عثمان اور محمد فیاض شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتہ میں تین دن فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ویٹ ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سلطان مرزا نے کہا کہ ایشین بیچ گیمز آئندہ ماہ ویت نام میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply