انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 ستمبر سے شروع ہوگا

61
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا چوتھاٹیسٹ میچ 19 جولائی سےشروع ہوگا

اوول ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 ستمبر سے اوول میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 185 رنز سے شکست دیکر دوبارہ انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔