ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا نے مجموعی تمغوں کی سنچری مکمل کرلی، امریکا 35 گولڈ، 33 سلور اور 32 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر بدستور براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 35 سونے، 33 چاندی اور 32 کانسی کے تمغے جیت چکا …
امریکا کی ریو اولمپکس میں مجموعی تمغوں کی سنچری مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر بدستور براجمان انگلینڈ اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر برقرار
ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا نے مجموعی تمغوں کی سنچری مکمل کرلی، امریکا 35 گولڈ، 33 سلور اور 32 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر بدستور براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 35 سونے، 33 چاندی اور 32 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 100 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ برطانیہ 22 گولڈ، 21 سلور اور 13 برانز اور مجموعی طور پر 56 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے اور چین 20 گولڈ، 16 سلور اور 22 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جرمنی ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے









