وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون

66

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا اور سعودی تیل تنصیبات اور آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی پرزور مذمت کی جس سے مادی نقصان پہنچا اور کام میں خلل پیدا ہوا۔ وزیراعظم نے اس قسم کے حملوں کے ذریعے خطہ میں موجود پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔