اسلام آباد ۔ 19اگست (اے پی پی)قومی ٹیم عالمی بیس بال کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر خاور شاہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی کپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ 22 سے 25 ستمبر تک امریکہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت اسرائیل، برازیل اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان 16 …
قومی ٹیم عالمی بیس بال کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرےگی،خاور شاہ
اسلام آباد ۔ 19اگست (اے پی پی)قومی ٹیم عالمی بیس بال کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر خاور شاہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی کپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ 22 سے 25 ستمبر تک امریکہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت اسرائیل، برازیل اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 28 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض مصدق حنیف انجام دے رہے ہیں اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی کپ کےلئے کوالیفائی کر ےگی۔









