اسلام آباد ریجن انڈر17- گرلز ٹیم کے انتخاب کےلئے تین روز ٹرائلز 25 اگست کو شروع ہونگے

اسلام آباد ۔ 19اگست (اے پی پی) اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (ویمن ونگ ) کے زیراہتمام اسلام آباد ریجن انڈر17- گرلز ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں تین روز ٹرائلز 25 اگست کو دن دس بجے سے نسٹ کرکٹ گراﺅنڈ، نسٹ یونیورسٹی، ایچ12-، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ ایسوسی ایشن کی نمائندہ روبینہ انصرنے بتایا کہ ٹرائلز میں یکم ستمبر 1999ءکے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی شرکت کرنے …

اسلام آباد ۔ 19اگست (اے پی پی) اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (ویمن ونگ ) کے زیراہتمام اسلام آباد ریجن انڈر17- گرلز ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں تین روز ٹرائلز 25 اگست کو دن دس بجے سے نسٹ کرکٹ گراﺅنڈ، نسٹ یونیورسٹی، ایچ12-، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ ایسوسی ایشن کی نمائندہ روبینہ انصرنے بتایا کہ ٹرائلز میں یکم ستمبر 1999ءکے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی شرکت کرنے کی مجاز ہونگی اور ٹرائلز میں اسلام آباد ریجن کی کھلاڑی شرکت کر سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور بعد میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی اسی گراﺅنڈ پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز دن دس بجے سے ایک بجے تک روزانہ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ٹیم قومی گرلز سکول کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔

Leave a Reply