وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن بھارتی جمہوریت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 28ستمبر کوعظیم الشان ریلی نکالیں گے۔جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن بھارتی جمہوریت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 28ستمبر کوعظیم الشان ریلی نکالیں گے۔جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی سے محروم اور گزشتہ کئی ہفتوں سے عملی طور پر انہیں اپنے گھروں میں محصور کر دیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جرمنی میں مقیم تمام پاکستانی اس ریلی میں شرکت اور کشمیر کے بے بس عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرینگے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس تاریخیٰ ریلی کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے جرمن اوریورپین میڈیا میں آواز بلند اور اجاگر کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے دکھ درد محسوس کرتے ہیں اور اس تاریخیٰ ریلی کےذریعے جرمنی میں مقیم پاکستانی کشمیر کے سلسلے میں اپنا قومی فریضہ ادا کرینگے۔

مزید خبریں