ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) میزبان برازیل کی ٹیم نے ریو اولمپکس گیمز میں مینز بیچ والی بال ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ برازیل نے فائنل میں اٹلی کی ٹیم کو شکست دی یوں برازیل کی ریو اولمپکس میں طلائی تمغوں کی تعداد 5 اور مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری میگا گیمز میں کانٹے دار مقابلوں کا …
برازیل نے ریو اولمپکس مینز بیچ والی بال ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا
ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) میزبان برازیل کی ٹیم نے ریو اولمپکس گیمز میں مینز بیچ والی بال ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ برازیل نے فائنل میں اٹلی کی ٹیم کو شکست دی یوں برازیل کی ریو اولمپکس میں طلائی تمغوں کی تعداد 5 اور مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری میگا گیمز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، مینز بیچ والی بال ایونٹ کے فائنل میں برازیل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کی ٹیم کو باآسانی 2-0 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا اور یوں برازیل کی ریو اولمپکس میں طلائی تمغوں کی تعداد 5 اور مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔









