وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا واٹر ایڈ کے زیر اہتمام ورکشاپ سے خطاب اور ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کریں گے، نریندر مودی کا کشمیر کے حوالہ سے مو¿قف انتہائی کمزور ہے، اسے کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا پڑے گا، کلین گرین پاکستان آئندہ نسلوں کی بقاءکا منصوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کریں گے، نریندر مودی کا کشمیر کے حوالہ سے مو¿قف انتہائی کمزور ہے، اسے کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا پڑے گا، کلین گرین پاکستان آئندہ نسلوں کی بقاءکا منصوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو غیر سرکاری تنظیم واٹر ایڈ کے زیر اہتمام ”رویوں میں تبدیلی“ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب اور بعد ازاں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ امریکہ میں مودی کے جلسہ کے شرکاءسے بڑی تعداد باہر مظاہرے میں شریک تھی جس میں مسلمانوں اور سکھ برادری نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا کشمیر کے حوالہ سے مو¿قف انتہائی کمزور ہے اور پوری دنیا بھارت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ اس نے 50 دنوں سے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور وہاں پر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالہ سے مودی اپنا مقدمہ ہار چکا ہے اور اسے کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں