لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پیر کے روز وزیراعلیٰ آفس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکیا اورانسداد ڈینگی مہم کو مزید تیزی اورموثر انداز سے آگے بڑھانے کےلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی بریگیڈ کوفی الفور فعال …
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کےلئے ہنگامی اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔23 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پیر کے روز وزیراعلیٰ آفس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکیا اورانسداد ڈینگی مہم کو مزید تیزی اورموثر انداز سے آگے بڑھانے کےلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی بریگیڈ کوفی الفور فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی بریگیڈ کی گاڑیاں سڑکوں پر نظر آنی چاہیے اور ماہرین کی رائے سے جن علاقوں میں ضرورت ہو وہاں پر فوگنگ یا سپرے کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں سی بی سی سمیت ڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔







