بالاکوٹ میں ”دہشت گرد کیمپ کی بحالی” کا بھارتی آرمی چیف کا الزام قطعی بے بنیادہے ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بالاکوٹ میں ''دہشت گرد کیمپ کی بحالی'' کے بھارتی آرمی چیف کے الزام کے بارے میں میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی اوراس بیان کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان نے زوردیا کہ پاکستان سے ''دراندازی'' کے بھارتی الزامات اس جھنجھلاہٹ اورمایوسی پر مبنی کوششوںکے عکاس ہیں جو بھارت …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بالاکوٹ میں ”دہشت گرد کیمپ کی بحالی” کے بھارتی آرمی چیف کے الزام کے بارے میں میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی اوراس بیان کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان نے زوردیا کہ پاکستان سے ”دراندازی” کے بھارتی الزامات اس جھنجھلاہٹ اورمایوسی پر مبنی کوششوںکے عکاس ہیں جو بھارت اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کررہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس طرح کے بے سروپا اور جھوٹے الزامات کے ذریعے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہیںکرسکتا اور نہ ہی ان ہتھکنڈوں سے بھارت اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اپنی بدترین ریاستی دہشت گردی کو ہی چھپا سکتا ہے۔ترجمان نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ 2019ء کے دوران بلا اشتعال بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں سے بڑے پیمانے پر جانی ومال نقصانات ہوئے جن میں چھبیس بے گناہ شہید اور ایک سوچوبیس زخمی ہوئے۔ کھوکھلے اور ساکھ سے محروم بھارتی بیانات نے اس کا چہرہ دنیا کے سامنے مزیدبے نقاب کردیا ہے۔ بھارت پوری شدت کے ساتھ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو اپنا کام کرنے سے روک رہا ہے اور اس کے اہلکاروں کی آزادانہ نقل وحرکت پرقدغن لگارکھی ہے جو پاکستان کے طرز عمل سے یکسر برعکس ہے پاکستان نے انہیں مکمل نقل وحرکت کی آزادی دے رکھی ہے۔ بھارتی جنگی جنون پر مبنی رویہ اور پرچارعلاقائی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر زور دے گی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ان اقدامات سے باز رہے جو پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کرنے کا باعث بنیں۔

مزید خبریں