اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اداروں میں کرپشن کی روک تھام اور میرٹ کی بالادستی کیلئے اداروں میں آٹومیشن اور ای گورننس متعارف کرائی جا رہی ہے، پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا سے سوشل میڈیا کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، جعلی اور بوگس …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اداروں میں کرپشن کی روک تھام اور میرٹ کی بالادستی کیلئے اداروں میں آٹومیشن اور ای گورننس متعارف کرائی جا رہی ہے، پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا سے سوشل میڈیا کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، جعلی اور بوگس خبروں کی روک تھام اور سوشل میڈیا کو وسعت دینے کیلئے حکومت مو¿ثر پالیسی لا رہی ہے، سرکاری اداروں اور نئی نسل کو سوشل میڈیا میں جدت سے آگاہی کیلئے تربیت کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔ وہ منگل کو ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے کو دبانے کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 41 ملین افراد انسٹا گرام اور کئی ملین افراد فیس بک کا استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا لوگوں کو آزادی اظہار رائے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، حکومت پاکستان آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑے نئے راستے کا سفر شروع کر رہے ہیں، اس ذریعے سے خبریں سیکنڈز میں پوری دنیا تک جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا 60 فیصد نوجوان ہیں، جن کی عمر 18 تا 30 سال ہیں، سوشل میڈیا صرف نوجوانوں کیلئے نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اور ان پڑھ لوگوں کیلئے ہے، جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت سے مسائل حل کئے جا سکیں گے، سوشل میڈیا کمزوریوں کو مضبوطی میں تبدیل کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، چیلنج غلط استعمال سے ہے، اس کی روک تھام کیلئے حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہو گا۔







