صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا میرپور آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے میرپور آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے میرپور آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ایک سو سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے اور ایک خاتون سمیت چار شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زلزلے سے سڑکوں، پلوں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے جو نہایت قابل تشویش بات ہے۔ صدر آزادکشمیر نے ضلع میرپور کی انتظامیہ اور ملحقہ اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں مدد کریں۔

مزید خبریں