اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے میرپور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تمام اداروں کو ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت دی ہے ۔منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے افسوسناک سانحے …
زلزلہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد امداد کا اعلان کیا جائے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے میرپور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تمام اداروں کو ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت دی ہے ۔منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے افسوسناک سانحے اور المیہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اوردعا کی ہے کہ مشکل کے ان لمحات میں یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ اس آزمائش پر پورا اترنے کی توفیق عطاءکرے اور پاکستان کو ان مشکلات سے نجات دلائے۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد امداد کا اعلان کیا جائے گا ۔







