لاہور۔24 ستمبر(اے پی پی ) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت آزاد کشمیر اور حریت رہنماوں کو آگے کرے، دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کرے گی اور ہم بھارت کو شکست دے سکیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل افئیرز اور متحدہ علماءکونسل کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب …
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدرکا پنجاب یونیورسٹی میں مسئلہ کشمیر پرقومی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔24 ستمبر(اے پی پی ) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت آزاد کشمیر اور حریت رہنماوں کو آگے کرے، دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کرے گی اور ہم بھارت کو شکست دے سکیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل افئیرز اور متحدہ علماءکونسل کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا زاحمد اختر، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجاز چوہدری، رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، دانشور امجد اسلام امجد، شمس الزماں، معروف کشمیری رہنما عبد الرشید ترابی،ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی ، فرزانہ نذیر، صدر پائنا الطاف حسن قریشی ، صدرپنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکریٹری جاوید سمیع، بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالرز، صحافی، علماءکرام ، سماجی کارکنان، فیکلٹی ممبران ، طلباﺅ طالبات اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان ہمیں فرنٹ پر رکھے اور ہماری مدد کرتا رہے ہم بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچناہے کہ مسئلہ کشمیر کو کس طرح کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جا سکتا ہے۔







