اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے، وزیراعظم عمران خان عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں، بہت جلد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ وزیراعظم کی زیر قیادت بے نقاب ہو گا، پاکستان …
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کشیمری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے پاکستان سویٹ ہوم کے معصوم بچوں کے احتجاجی کمیپ میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے، وزیراعظم عمران خان عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں، بہت جلد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ وزیراعظم کی زیر قیادت بے نقاب ہو گا، پاکستان کشمیر کی آزادی تک مقبوضہ وادیٍ کے نہتے عوام کی سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ وادی کے اندر ہندوستانی فوج انسانیت کی جو تذلیل کر رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، انسانیت کے ساتھ جن کا تعلق اور رشتہ ہے وہ آواز بلند کر رہے ہیں۔ وہ منگل کو مقبوضہ و جموں کشمیر میں بھارتی کرفیو اور کیمونیکشن لاک ڈاﺅن کے 50 روز مکمل ہونے پر کشیمری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے پارلیمنٹ کے سامنے پاکستان سویٹ ہوم کے معصوم بچوں کے احتجاجی کمیپ میں خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سیّد فخر امام نے بھی خطاب کیا جبکہ پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست زمرد خان، حریت راہنما الطاف بٹ، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران نے بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کے علمبرداروں کوکشمیر کے معصوم بچوں کی آہیں اور سسکیاں سنائی نہیں دے رہیں، مقبوضہ کشمیر کے بچے اور بچیاںسکول جا سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات اور آزاد فضاءمیں سانس لینے کی اجازت ہے، مہذب معاشرے میں شہری کو دستیاب ہر حق بھارتی حکومت اور فوج نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم کشمیریوں سے چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ 50 روز گزرنے کے بعد پاکستان کے یہ بچے کشمیری نونہالوں، بہن بھائیوں اور دوستوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، معصوم بچے فرشتے ہوتے ہیں ان کی آواز حق کی آواز ہے۔







