چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ امہ کا امن، اتحاد اور ترقی کےلئے اکٹھا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل حل کئے جائیں اورترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ¿ تعبیر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے یہاں مقامی ہوٹل میں …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ امہ کا امن، اتحاد اور ترقی کےلئے اکٹھا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل حل کئے جائیں اورترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ¿ تعبیر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل آپس کے اتحاد و یگانگت میں ہے اور ہمیں اس کےلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں اور آج کا یہ دن ہمیں دوستی اور تعاون کے رشتوں کی تجدید کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے تاریخی رشتوں اور تعلقات کو مشترکہ ترقی کےلئے تجارتی، دفاعی اور دیگر اہم شعبوں میں وسعت دیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں کے علاوہ امن و خوشحالی کےلئے مشترکہ بصیرت دوطرفہ تعلقات کو تقویت بخشتا ہے اور دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ صادق سنجرانی نے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے سعودی سفیر، سعودی شاہ سلمان بن العزیز، ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور عوام کو پرخلوص مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں