سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا زلزے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے زلزے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں کو ریسکیو کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نیول چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے زلزے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں کو ریسکیو کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نیول چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کو بلند فرمائے۔ امیرالبحر کی غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔

مزید خبریں