زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے جہلم سے ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور میڈیکل سٹاف کو آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے جہلم سے ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور میڈیکل سٹاف کو آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جہلم کے آزاد کشمیر سے ملحقہ لوگوں سے میری اپیل ہے کہ کشمیر میں رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے جہلم سے ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور میڈیکل سٹاف کو آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جہلم کے آزاد کشمیر سے ملحقہ لوگوں سے میری اپیل ہے کہ کشمیر میں رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر امداد نہیں پہنچی یا کسی خصوصی مدد کی ضرورت ہے تو جہلم کی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام وسائل زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

مزید خبریں