راولپنڈی ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے، سول انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق زلزلہ سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 160 زخمی ہوئے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاتلاں کے قریب تین …
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل، سول انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق، 160 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے، سول انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق زلزلہ سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 160 زخمی ہوئے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاتلاں کے قریب تین پلوں کو نقصان پہنچا، جاتلاں منگلا روڈ کئی مقامات پر متاثر ہونے کے باعث ناقابل استعمال ہو گیا ہے۔ میرپور جاتلاں اور جیری کس میں پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق منگلا ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاک فوج کی ٹیمیں دیگر اداروں کے تعاون سے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوجی انجینئرز کی ٹیمیں بمعہ ساز و سامان جاتلاں منگلا روڈ اور جاتلاں کے پلوں کی مرمت کے لئے تعینات کردی گئی ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ضروری طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایم ایچ منگلا اور جہلم میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔







