اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ اٹھانے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت پر زور دینے پر میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکر گزار ہوں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ …
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ اٹھانے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت پر زور دینے پر میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکر گزار ہوں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان کو کہ جنوبی ایشیاء کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا، نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔







