وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جاتلاں میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ

میرپور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ آج ہی بھجوادی جائے گی' نقصانات کا جائزہ ایس ڈی ایم اے کے سروے سے لیا جائے گا 'تمام متاثرین جن کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے حکومت …

میرپور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ آج ہی بھجوادی جائے گی’ نقصانات کا جائزہ ایس ڈی ایم اے کے سروے سے لیا جائے گا ‘تمام متاثرین جن کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے حکومت پاکستان ان کی آبادکاری اور بحالی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔وہ بدھ کو میر پور کے علاقے جاتلاں میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل افضل کے ہمراہ میڈیا کو بریفننگ دے رہی تھیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر زلزلے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی سے اظہار یکجہتی کے لئے میر پور سمیت تمام متاثرہ علاقوں کے دورے پر آئی ہوں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے آج ملاقات کی ہے جس میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی متوازی ڈھانچہ کھڑا نہیں کیا جائے گا بلکہ آزاد کشمیر کے محکمہ رینیو اور ایس ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو مربوط بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں بھی پاک فوج اور این ڈی ایم اے کا کلیدی کردار رہا ہے۔این ڈی ایم اے تمام سٹیک ہولڈر کو شراکت دار بنا کر اپنا کام آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید خبریں